Home / تازہ ترین خبر / نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے شہباز شریف کے خلاف ٹرائل کورٹ میں دائر کرپشن ریفرنس میں پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں اپیل دائر کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے تمام اقدامات آئین و قانون کے مطابق کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اور ملک و قوم کے مفاد مین انجام دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام انکوائریوں اور تحقیقات کو نا صرف بروقت اور میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 22 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے شہباز شریف کے ضمانت کے کیس کی سماعت کی تھی۔

اپنے تحریری فیصلے میں ہائی کورٹ کے بینچ نے مشاہدہ کیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر رشوت لینے یا ناجائز پیسہ وصول کرنے کا کوئی الزام نہیں ہے۔

بعد ازاں شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے اپنا نام ‘بلیک لسٹ’ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے ایک بار پھر رجوع کیا۔

اس بار بھی فیصلہ ان کے حق میں آیا اور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو علاج کے لیے ایک بار بیرون ملک سفر کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

تاہم براسطہ قطر، لندن روانگی کے لیے ایئرپوٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں بتایا کہ چونکہ ان کا نام پروویژنل نیشلن آئڈینٹی فکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ہے اس لیے وہ پرواز پر سوار نہیں ہوسکتے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *