Home / جاگو بزنس / بجلی کے بلوں کی سبسڈی میں کمی کیلیے نئے ٹیرف بنانے کا فیصلہ

بجلی کے بلوں کی سبسڈی میں کمی کیلیے نئے ٹیرف بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: 

وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کی سبسڈی میں کمی کیلیے بجلی بلوں کے نئے ٹیرف سلیب تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ امکان ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم جون 2021ء سے ہوگا۔ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ حکومت نے تاحال اس فیصلے کے اطلاق کیلیے وقت کا تعین نہیں کیا،وزیر خزانہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس کا تعین خود کریں،فیصلے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں 80 لاکھ صارفین سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے

فی الوقت 2 کروڑ 20 لاکھ صارفین سبسڈی حاصل کر رہے ہیں،نئے ٹیرف کے بعد سبسڈی پانے والے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ رہ جائے گی،نئے ٹیرف سلیب کیلئے وفاقی حکومت تقسیم کار کمپنیوں کی طرف نیپرا کو درخواست کرے گی۔

نئے ٹیرف میں مسلسل چھ ماہ 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والا صارف سسڈی کیلئے ’’محفوظ‘‘ ہو گا،300 سے 700 یونٹ کو مزید چار سلیب میں تقسیم کیا جائے گا، دریں اثنا وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز آئی پی پیز کو ادائیگی کیلیے پہلی قسط کی منظوری دیدی ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *