Home / جاگو بزنس / سورہ ڈیم پر کام 3 سال سے بند، تخمینہ بڑھ کر 5 ارب ہو گیا

سورہ ڈیم پر کام 3 سال سے بند، تخمینہ بڑھ کر 5 ارب ہو گیا

راولپنڈی: زیر تعمیر سورہ ڈیم گزشتہ 3سال سے زیر التواء ہونے کے باعث تخمینہ لاگت 3 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ضلع راولپنڈی کے داخلی راستہ روات کے قریب ماڑی جبر روڈ سے ملحقہ چک بیلی خان مجاہد گنگال موضع کے ساتھ وسیع اراضی پر زیر تعمیر سورہ ڈیم گزشتہ 3سال سے زیر التواء ہونے کے باعث تخمینہ لاگت 3 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

عام انتخابات سے قبل پنجاب میں نگران حکومت قائم ہونے کے بعد اس ڈیم پر کام روک دیا گیا تھا جو آج تک دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکا اس بڑے ڈیم کی 60 فیصد تعمیر مکمل ہو چکی صرف 40 فیصد کام رہ گیا تھا جو ایک سال اکتوبر 2019 میں مکمل ہونا تھا اس ڈیم سے مجاہد گنگال، جاتلی، روات اور مندرہ کی ایک لاکھ ایکڑ سیراب ہونا تھی اور 1500 ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ کیا جانا تھا۔

یہ خطہ پوٹھوہار کا انتہائی خوبصورت قدرتی نظاروں کا علاقہ ہے یہاں بڑا تفریحی پارک بھی بنایا جانا تھا تاہم فنڈز کی شدید قلت کی وجہ سے یہ ڈیم رکا ہوا ہے۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن ، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، مئی کے اختتامی روز 100 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *