Breaking News
Home / 2024 / May / 22

Daily Archives: May 22, 2024

تحریک انصاف کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایک بلیڈ کا حملہ رؤف حسن کی شہہ رگ کاٹنے کے لیے کیا گیا اور چھری …

Read More »

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان احسن اقبال سے لے کر رانا ثنا اللہ کو سونپ دیا گیا

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے کر وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو سونپ دیا گیا۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا …

Read More »

سندھ میں آئندہ سال سے امتحانات پرائیوٹ سینٹرز میں کرانے پر پابندی

صوبائی وزیر جامعات و بورڈز نے صوبے کے میں ہونے والے میٹرک امتحانات میں نقل اور بدانتظامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال سے تمام امتحانات سرکاری اسکولوں و کالجوں میں منعقد کروائے جائیں۔ وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی زیر صدارت اجلاس …

Read More »

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑنے کا کہا ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو …

Read More »

کسانوں کے ملک بھر میں مظاہرے، حکومت سے گندم خریدنے کا مطالبہ

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی کال پر ملک بھر کے 30 مختلف اضلاع میں کسانوں نے مظاہرے کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں سے گندم خریدے اور بحران میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں احتجاج لاہور، ملتان، بہاولپور، وہاڑی، …

Read More »

وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور

حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو سہولت فراہم کرنے اور ہیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مالیاتی ٹیکنالوجی اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ان کی مدد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن …

Read More »

حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان

حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال …

Read More »

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجٹ2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سےتصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کے لیے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کےایک فیصد کا پلان …

Read More »

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے، سی …

Read More »

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اہم یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم …

Read More »