Breaking News
Home / تازہ ترین خبر / سندھ میں آئندہ سال سے امتحانات پرائیوٹ سینٹرز میں کرانے پر پابندی

سندھ میں آئندہ سال سے امتحانات پرائیوٹ سینٹرز میں کرانے پر پابندی

صوبائی وزیر جامعات و بورڈز نے صوبے کے میں ہونے والے میٹرک امتحانات میں نقل اور بدانتظامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال سے تمام امتحانات سرکاری اسکولوں و کالجوں میں منعقد کروائے جائیں۔

وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میٹرک و انٹر بورڈ کے متعلقہ افسران پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں میٹرک امتحانات میں بدانتظامی اور بے قاعدگیوں پر افسران سے جواب طلبی کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں غیرشفافیت کی شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا غیرشفافیت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

محمد علی ملکانی نے کہا کہ افسران سے امتحانات پرائیویٹ سینٹرز میں منعقد کرانے پر بھی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈز افسران کی کارکردگی مایوس کن ہے اور پرائیوٹ سینٹرز میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ برس پرائیوٹ سینٹرز میں امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں۔

وزیر جامعات نے ہدایت کی کہ آئندہ سال سے تمام امتحانات سرکاری اسکولوں و کالجوں میں منعقد کروائے جائیں۔

Check Also

اٹک: ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی نے ’ذاتی رنجش‘ پر فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا

پنجاب کے ضلع اٹک کی ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *