Breaking News
Home / جاگو بزنس / بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی صارفین پر 310 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے، سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں، پاور پرچیز پرائس کے لیے 25 روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے، منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کا بوجھ35 کھرب 80 ارب روپے تک پہنچ جائےگا۔

Check Also

سب سے زیادہ دعا کے مستحق اہل فلسطین ہیں جہاں کھانا اور پانی تک نہیں ہے، خطبہ حج

20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی موجودگی میں مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر ماہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *