Home / جاگو دنیا / ویکسینیشن مکمل کروانے والوں کیلیے سرحدیں کھول دیں گے، یورپی یونین

ویکسینیشن مکمل کروانے والوں کیلیے سرحدیں کھول دیں گے، یورپی یونین

برسلز: 

یورپی یونین کے 27 رکن ممالک نے کورونا کے ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے 27 ممالک کے سفیروں نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت برطانیہ سمیت غیر یورپی ممالک سے آنے والے ایسے مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروالیا ہو۔

یورپی یونین اس وقت ایک “کوویڈ – 19 سرٹیفکیٹ” پر بھی کام کر رہا ہے جس سے مسافروں کو یہ ثابت کرنے کی اجازت دی جائے گی کہ وہ ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے یا کوویڈ سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرسکیں۔

اس ماہ کے اوائل میں ہی یورپی یونین کمیشن کے صدر نے یورپی ممالک کے بلاک میں سیاحت کی صنعت کو بحال کرنے اور سرحد پار دوستی کو دوبارہ استوار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ یورپ کے بعض ممالک جیسے یونان اور اسپین سیاحت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں جب کی کورونا وبا کے باعث یہ ممالک سیاحت نہ ہونے سے شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *