Home / جاگو دنیا / اسرائیل پر بلائے گئے سلامتی کونسل کےاجلاس کو ویٹو کرنے پر چین امریکا پر برہم

اسرائیل پر بلائے گئے سلامتی کونسل کےاجلاس کو ویٹو کرنے پر چین امریکا پر برہم

بیجنگ: 

چین نے مشرق وسطی کے تناؤ میں امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق اجلاس کو ویٹو کر کے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل سے فلسطین کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر امریکا کا کردار مایوس کن ہے۔ امریکا نے اس اہم مسئلے پر بلائے گئے اجلاس کو ویٹو کرکے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں صارفین سے سوال کیا کہ جب فلسطینی عوام تکلیف میں مبتلا ہیں تو انسانی حقوق کے علمبردار امریکا اس اقدام پر حق بجانب ہے  یا یہ امریکی مفادات کے لیے اسرائیل کو اپنی خدمات پیش کرنے کا ایک بہانہ ہے؟ اور کیا یہی بات امریکا اصول پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کہتا ہے؟

قبل ازیں پیر کے روز پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے امریکا سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ ہم نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اتوار تک صرف مؤخر کیا ہے، اجلاس کو منسوخ نہیں کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے اس اہم ایشو پر امن کے لیے گفتگو کے لیے مزید وقت ملے۔ اتوار کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر بمباری کا آج نواں روز ہے اور آج بھی 6 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک صحافی بھی شامل ہیں جب کہ اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی ہے جن میں 63 خواتین 36 بچے اور 16 بزرگ شامل ہیں۔

Check Also

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *