Home / جاگو ٹیکنالوجی / کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف

کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف

کوالا لمپور: 

کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف کیا گیا ہے۔کلینکل انفیکشیس ڈزیززجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کتوں سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس کا انکشاف کیا گیا ہے

ملائیشیا کی ریاست ساراواک کے اسپتال سے نمونیا کے 301 مریضوں کے نمونے حاصل کیے گئے، جن میں سے 8  نمونوں میں کینائن کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے اکثریت پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تھی۔

اس وائرس میں ساخت تبدیل ہونے والی جینیاتی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے جو اس سے قبل سامنے آنے والے کینائن وائرسوں میں سامنے نہیں آئی تھی۔  یہ قسم  2017 اور 2018 میں اسپتال میں زیر علاج نمونیا کے مریضوں میں سامنے آئی۔  اس نئی قسم کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ کورونا وبا کی آٹھویں قسم ہوگی۔

اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس انسانوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس کی7  ایسی اقسام سامنے آ چکی ہیں جو انسانوں کو بیمار کرسکتی ہیں۔ جن میں چار بخار اور زکام کی وجہ بنتی ہیں جبکہ تین اقسام جان لیوا ہو سکتی ہیں جن میں سارس، مرس اورکووڈ 19 شامل ہیں۔

Check Also

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ویب ورژن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *