Home / جاگو ٹیکنالوجی / واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ویب ورژن یعنی ڈیسک ٹاپ پر بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرادیا گیا۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن پر ترتیب وار صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ نظر آنے لگیں گے، بعض صارفین کو تاحال ان تک رسائی نہیں مل سکی۔

ویب ورژن میں پروفائیل تصویر کے بعد سب سے پہلے اے آئی چیٹ بوٹ کا آئیکون دکھائی دیتا ہے، جسے کلک کرنے پر چیٹ بوٹ کھل جاتا ہے۔

ویب ورژن کے چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ موبائل اکاؤنٹ سے منسلک کیا گیا ہے اور تمام چیٹس دونوں جگہ پر نظر آئیں گی۔

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر اپریل کے وسط میں اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے، جنہیں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام کے چیٹ بوٹ میں نہ صرف تحریری مواد کو تلاش کیا جاسکتا ہے بلکہ اے آئی چیٹ بوٹس کو ہدایات دے کر تصاویر اور جف بھی بنوائی جا سکتی ہیں۔

فوری طور پر واٹس ایپ چیٹ بوٹس میں طویل دورانیے کی اے آئی ویڈیوز کو نہیں بنایا جا سکتا ہے، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں ویڈیوز کو بھی چیٹ بوٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔

کسی بھی خیالی تصویر کو بنوانے کے لیے ہر چیٹ کے آغاز میں امیج یا امیجن لکھ کر چیٹ کو اپنی ہدایات دی جائیں تو چند ہی سیکنڈز میں اے آئی چیٹ بوٹ تصویر بنا کر فراہم کرتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی بھی شخص کو جنوبی ایشیائی نسل کی دلہن بنی خاتون کی تصویر درکار ہو تو وہ چیٹ بوٹ کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا تو چیٹ بوٹ جنوبی ایشیائی نسل کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق دلہن کی اے آئی تصویر فراہم کرے گا۔

Check Also

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *