Home / جاگو دنیا / کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر ذمہ داریوں سے سبکدوش

کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر ذمہ داریوں سے سبکدوش

اوٹاوا: 

کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ نظر آنے پر کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔کینیڈین دارالعوام کے رکن ویلیم ایموس پارلیمان کے آن لائن اجلاس کے دوران برہنہ حالت میں کپ کے اندر رفع حاجت کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ویلیم ایموس کا تعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت سے ہے جب کہ چند ماہ قبل بھی وہ آن لائن اجلاس کے دوران کینیڈا اور کیوبک کے جھنڈوں کے دوران برہنہ کھڑے نظر آئے تھے۔

کینیڈین رکن پارلیمنٹ ویلیم ایموس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس حرکت پر انتہائی شرمندہ ہوں اور تمام افراد سے معافی چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اس حالت میں دیکھا، یہ سب کچھ ایک حادثہ تھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ کیمرا آن ہے تاہم یہ ایک انتہائی ناقابل قبول عمل ہے، کچھ روز کے لیے میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہا ہوں تاہم اس دوران میرے معاون تمام معاملات دیکھیں گے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *