Home / جاگو دنیا / افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، 10 افراد ہلاک

افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملہ، 10 افراد ہلاک

کابل: 

افغان صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں گزشتہ رات ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں ایک مارٹر شادی کی تقریب والے گھر پر آگرا جس سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر مارٹر حملہ میں گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *