Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی گلوکارہ نیتی موہن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی گلوکارہ نیتی موہن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیتی موہن اور اداکار نیہار پانڈیا کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ننھے مہمان کی پیدائش کی خبر نیہار پانڈیا نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے تمام جذبات لفظوں میں عیاں کیے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میری خوبصورت اہلیہ نے مجھے یہ موقع دیا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو وہ سب سکھا سکوں جو میرے والد نے مجھے سکھایا، نیتی ہر دن میری زندگی میں زیادہ سے زیادہ محبتیں پھیلانے کا سبب ہے’۔

نیہار پانڈیا نے نیتی موہن اور بیٹے کی خیریت بتاتے ہوئے کہا کہ’سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ دونوں صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں’۔

اداکار نے ڈھیر ساری محبت کیلئے نیتی اور اپنی جانب سے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

واضح رہے کہ عشق والا لو، نینوں والے نے، منوا لاگے اور کشمیر میں تو کنیا کنواری جیسے ہٹ گانے انڈسٹری کو دینے والی نیتی موہن کی شادی اداکار نیہار پانڈیا سے فروری سال 2019 میں ہوئی تھی۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *