Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’کار کے اردگرد ہجوم دیکھ کر سہانا نے رونا شروع کردیا تھا‘

’کار کے اردگرد ہجوم دیکھ کر سہانا نے رونا شروع کردیا تھا‘

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں بیٹی سہانا سے متعلق ماضی کا ایک قصہ بیان کیا کہ وہ ایک بار لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر رونا شروع ہوگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا میں شاہ رخ خان کا چند سال پرانا ایک انٹرویو شائع کیا گیا ہےکہ جس میں انہوں نے  والدین کے نقطہ نظر کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنے بچوں کے بارے میں چند باتیں کی۔

اس انٹرویو میں بالی وڈ کنگ نے بیٹی سے متعلق بتایا تھا کہ سہانا ماضی میں خاصی شرمیلی تھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک سخت باپ نہیں ہیں اور تینوں بچے کے لیے ان کا رویہ ایک جیسا رہا ہے، بس ابراہم کو ان کے ساتھ آریان اور سہانا کے مقابلے زیادہ دیکھاجاتا ہے۔

شاہ رخ نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا صرف اس لیے ہے کیوں کہ ابراہم ،سہانا اور آریان کے مقابلے کم شرمیلا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آریان کو خوف آتا تھا جب لوگ ان کی کار کے اردگرد جمع ہوتے تھے تو آریان خوفزدہ ہونا شروع کردیتا ہے جب کہ سہانا نے  تو باقاعدہ رونا شروع کردیا تھا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *