Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستانی ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا

پاکستانی ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا

پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی مقبول ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’  کو بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائےگا۔

بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق ‘زندگی گلزار ہے’ 5 جون سے نشرکیا جائےگا، زی ٹی وی کے مطابق ناظرین کی فرمائش پر یہ ڈرامہ سیریل نشرکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ‘زندگی گلزار ہے’ 2012 میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوا تھا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ سیریل کافی کامیاب رہی تھی۔

اداکارہ صنم سعید نے  ڈرامے میں کشف کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان  زارون کے مرکزی کردار میں سامنے آئے تھے، ناظرین نے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تھا ۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *