Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی فلم ’ڈریم گرل‘ کی اداکارہ کورونا سے چل بسیں

بھارتی فلم ’ڈریم گرل‘ کی اداکارہ کورونا سے چل بسیں

بالی وڈ اداکارہ رنکو سنگھ کورونا کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 مئی کو رنکو سنگھ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر میں آئسولیشن میں تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں آئسولیشن کے دوران اداکارہ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں وارڈ میں رکھا گیا پھر مزید حالت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ شفٹ کیا گیا۔

— فوٹو:فائل 

رپورٹس کے مطابق اداکارہ دمے کی بھی مریضہ تھیں اور دوران علاج چل بسیں۔ اداکارہ کی کزن نے دعویٰ کیا ہے کہ رنکو سنگھ نے 7 مئی کو ویکسین لگوائی تھی اور جلد ہی انہیں دوسری ڈوز بھی لگنی تھی۔

رنکو سنگھ نے فلم ’ڈریم گرل‘ اور ’ہیلو چارلی‘ میں معاون کردار کیے ہیں۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *