Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عفان وحید نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا: درفشاں

عفان وحید نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا: درفشاں

اداکارہ درفشاں کا کہنا ہے کہ اداکار عفان وحید نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ درفشاں حال ہی میں عفان وحید کے ہمراہ ایک ویب انٹرویو میں جلوہ گرہوئیں اور دوران شو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے ڈرامے سے متعلق گفتگو کی۔

عفان نے پروڈکشن ہاؤس کو بھی بتادیا تھا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے:درفشاں

اس دوران درفشاں نے انکشاف کیا کہ عفان وحید میرے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کو بھی بتادیا تھا کہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعد ازاں جب ہمارے ڈرامے کا پہلا سین شوٹ ہورہا تھا تو عفان نے مجھے آکر یہ بات بتادی تھی کہ اس سے قبل ان کے میرے بارے میں کیا خیالات تھے۔

درفشاں نے کہا کہ اس کے اگلے دن ہی ہم گھل مل گئے تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ پھر کام کے دوران اچھاوقت گزرا، کسی بڑے پراجیکٹ پر اور نئے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا خوف سمجھنے کے قابل ہے لہٰذا عفان کا میرے ساتھ کام کا وقت قدرتی سا عمل تھا۔

’کسی بڑے پراجیکٹ پر اور نئے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا خوف سمجھنے کے قابل ہے‘

دوران گفتگو عفان نے درفشاں کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس کو بتاچکے تھے کہ وہ درفشاں کو نہیں جانتے لہٰذا ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ اداکار جوڑی نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے میں ایک دوسرے کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *