Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’فیلڈ میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن حالات لے آئے‘

’فیلڈ میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن حالات لے آئے‘

اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن انہیں حالات لے آئے۔

اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ویب انٹرویو میں اپنے کیرئیر اور دونوں بہنوں کے مابین پائے جانے والے تعلقات سے متعلق گفتگو کی۔

اگر والدہ سپورٹ نہ کرتیں تو میں آج یہاں نہ ہوتی: صبور علی

صبور علی کا کہنا تھا کہ میں ایروناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھیں لیکن  نہیں بن پائی اور حالات مجھے شوبز میں لے آئے، میری والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا وہ جب دیکھتی تھیں کہ سجل اتنی آگے بڑھ رہی ہے تو وہ مجھے بھی کہتی تھیں کہ تم بھی آگے بڑھو، تمہارے لیے وہی سب کچھ ہو جو سجل کے لیے ہے، اگر والدہ سپورٹ نہ کرتیں میں آج یہاں نہ ہوتی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بہت نخرے کرتے ہوئے شوبز میں آئی اور اب مجھے یہ کہنا اچھا بھی نہیں لگتا کہ میں یہ کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن  اس کے باوجود مجھے یہ سب مل گیا، تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے اس شعبے کے لیے بہت محنت بھی کی۔

’عجیب لگتا ہے جب لوگ سوشل میڈیا پر کہیں کہ سجل زیادہ پیاری ہے یا پھر میں‘

صبور علی نے کہا کہ سجل نے پورے دل سے شوبز کو جوائن کیا لیکن جب لوگ ہم دونوں کےکام کا مقابلہ کرتے ہیں تو عجیب لگتاہے،  عجیب لگتا ہے جب لوگ سوشل میڈیا پر کہیں کہ سجل زیادہ پیاری ہے یا پھر میں ، سجل کی ایک منفرد شناخت ہے اور میری منفرد۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *