Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘ایک غیرت مند انسان کو خریدنا ناممکن ہے’

‘ایک غیرت مند انسان کو خریدنا ناممکن ہے’

معروف اداکار فیروز خان نے خود پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو لاجواب کر دیا۔

کچھ روز قبل اداکار فیروز خان نے جوس بیچنے والے ایرو ناٹیکل انجینئر عبدالملک سے ملاقات کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے عبدالملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ فیروز خان کی پوسٹ پر سعد نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا تھا آپ اسے نوکری دیں گے، کس چیز کے لیے آپ نے ایسا کہا تھا؟ کیا آپ نے اسے ملازمت فراہم کی؟ آپ نے بس اسے بلایا اور نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ ایک غیرت مند انسان کو خریدنا ناممکن ہے، اور  میں چاہتا ہوں سیدھے ہاتھ سے کروں تو الٹے ہاتھ کو بھی پتا نا چلے۔

اداکار نے سوشل میڈیا صارف سے پوچھا کہ دونوں بات کا جواب مِلا؟

اداکار فیروز خان کے اس جواب نے مداحوں کا دِل جیت لیا، متعدد صارفین ان کی اس بات پر مطمئن بھی نظر آئے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *