Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نادیہ خان بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کیوں جذباتی ہوئیں؟

نادیہ خان بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کیوں جذباتی ہوئیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف میزبان اور  اداکارہ نادیہ خان اپنی بیٹی علیزے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

سرکاری ٹی وی سے پروگرام کی میزبانی کرنے والی نادیہ خان کے شو میں ان کی بیٹی نے شرکت کی۔

دوران شو نادیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی علیزے جلد ہی مزید تعلیم حاصل کرنے کینیڈا جارہی ہے جبکہ وہ چاہتی ہیں کہ علیزے پاکستان میں رہ کر ہی تعلیم مکمل کرے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

نادیہ خان نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر کووڈ اور اسلامو فوبیا سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ میں نے کافی کوشش کی یہ وہاں نا جائے لیکن مجھے کامیابی نہیں مِلی۔

اداکارہ و میزبان نے مداحوں کو بیٹی علیزے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اِسے ڈراموں میں کام کرنے کیلئے کہا اور کئی لوگوں سے مِلایا لیکن اس کے گریڈ اچھے تھے اسی لیے یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا۔

بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے نادیہ خان جذبات پر قابو نا رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *