Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘کل ہو نہ ہو’ میں شاہ رخ کے ساتھ دِکھنے والا بچہ اب کیا کررہا ہے؟

‘کل ہو نہ ہو’ میں شاہ رخ کے ساتھ دِکھنے والا بچہ اب کیا کررہا ہے؟

آج ہم آپ کو بالی وڈ کی مقبول ترین فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکاری کرنے والے چائلڈ اسٹار ‘اتھیت نائیک’ کے بارے میں بتائیں گے۔

کل ہو نہ ہو میں شِیو نامی بچے کا کردار ادا کرنے والے اتھیت اداکاری کو خیرباد کہہ چکے ہیں تاہم انہوں نے اپنے کیرئیر کا انتخاب بطور ڈی او پی (ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی) کیا ہے۔

اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں پہلے ہی بے انتہا ٹیلنٹ ہے، دنیا کو اب اسٹوری ٹیلرز اور کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی ضرورت ہے، میں اپنے کام سے خوش ہوں اور مجھے اداکاری چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

2014 میں کولمبیا سے گریجویشن مکمل کرنے والے اتھیت نے ڈاکٹر اکشدا کدم سے شادی کی ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیت نائیک نے ماضی میں ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے کل ہو نہ ہو سے متعلق گفتگو کی تھی۔

اتھیت کے مطابق انہیں اب تک اپنی فلم کی شوٹنگ کی باتیں یاد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل ہو نہ ہو گانے کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان بیٹ لائے تھے، انہوں نے جھنک اور میرے ساتھ بیس بال کھیلا۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

اتھیت کا کہنا تھا کہ پریتی زنٹا نے ہمیں نیویارک کی زبان سکھائی تھی جب کہ شاہ رخ خام کی کمر پر انجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے فلم میں ایسے کام کیا جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو۔

خیال رہے اتھیت نائیک نے بالی وڈ کی معروف فلم ‘مجھ سے دوستی کرو گی’ میں چھوٹے ریتھیک روشن کا کردار نبھایا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 2004 میں بننے والی فلم ‘آبرا کا ڈابرا’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *