Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’دل کررہا ہے ایک شادی اور کرلوں‘

’دل کررہا ہے ایک شادی اور کرلوں‘

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ریمبو نے اہلیہ اداکارہ صاحبہ کے سامنے ہی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اداکارہ صاحبہ کے نئے وی لاگ میں ان کے شوہر اداکار ریمبو نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوب چینل پر صاحبہ کے شیئر کیے گئے وی لاگ میں اداکار جوڑی مداحوں سے شادی کی یادیں شیئر کررہی ہے جس میں صاحبہ کو عروسی لباس دکھاتے دیکھا جاسکتاہے۔

’نکاح داتا دربار میں ہوا تھا اور نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی‘

وی لاگ میں صاحبہ کا کہنا تھا کہ  ان کا نکاح داتا دربار میں ہوا تھا اور  نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی۔

صاحبہ نے بتایاکہ ان کا عروسی لباس اتنا مشہور ہوا تھا کہ شادی کے بعد خاندان کی کئی لڑکیوں نے اپنی شادی پر میرا عروسی لباس پہنا اور وہ آج ازدواجی طور پر خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

’عروسی لباس اتنا مشہور ہوا تھا کہ شادی کے بعد خاندان کی کئی لڑکیوں نے اپنی شادی پر پہنا‘

دوران وی لاگ ریمبو کا صاحبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا دل کررہا ہے ایک شادی اور کرلوں۔

صاحبہ کے استفسار پر ریمبو نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل کررہا ہے میں ایک اور شادی کرلوں اور یہ عروسی لباس اتنا برکت والا ہے کہ یہی لباس میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی پہناؤں تاہم صاحبہ نے ریمبو کو دیکھتے ہوئے فوراًہی رکنے کا کہا اور دوسری شادی کی اجازت دینے انکار کردیا۔

بعد ازاں صاحبہ نے ریمبو سے سوال کیا کہ  اگر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دے دوں تو آپ کیا کرلیں گے؟ اس پر ریمبو نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہیں کہ ’نہیں میں نہیں کروں گا۔‘

Check Also

سلمیٰ حسن کو طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے پر کیا کیا سننا پڑا ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *