Home / جاگو ٹیکنالوجی / خلا میں ’اگلی نسل کے‘ چینی خلائی لباس کی عملی آزمائش

خلا میں ’اگلی نسل کے‘ چینی خلائی لباس کی عملی آزمائش

بیجنگ: 

گزشتہ ماہ چینی خلائی اسٹیشن ’تیانگوگ‘ پہنچنے والے خلانوردوں نے اتوار کے روز پہلی بار خلا میں چہل قدمی کی، جبکہ چینی ماہرین کے بنائے ہوئے جدید ترین خلائی لباس کی آزمائش بھی کی۔

چینی خلانورد، جنہیں ’’تائیکوناٹس‘‘ (Taikonauts) کہا جاتا ہے، تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں اپنے حالیہ قیام کے دوران مختلف سائنسی تجربات انجام دینے کے علاوہ وہاں کچھ خصوصی آلات نصب کرنے کا کام بھی کر رہے ہیں تاکہ منصوبے کے مطابق اس خلائی اسٹیشن کی تعمیر اگست 2022 تک مکمل ہوسکے۔

واضح رہے کہ چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ کا مرکزی حصہ جہاں تین خلانورد رہ سکتے ہیں ’’تیانہے کور ماڈیول‘‘ کہلاتا ہے۔ گزشتہ ماہ تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے تینوں چینی خلانورد وہیں مقیم ہیں۔

اتوار کے روز ان میں سے دو خلانوردوں نے خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر کچھ دیر خلا میں چہل قدمی کی جبکہ تیانگونگ کے بیرونی حصے میں کچھ آلات بھی نصب کیے جو گزشتہ ماہ پرواز کے دوران وہ اپنے ساتھ لائے تھے۔

Check Also

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ویب ورژن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *