Home / جاگو کھیل / کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں 14ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں 14ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

کرکٹ میں ’دی یونیورس باس‘ کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کرس گیل نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی جارحانہ اننگز کے دوران ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے اور واحد بلے باز بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا‘‘۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل بیون نے کمنٹ میں لکھا ’’14 ہزار رنز، ایک بہت بڑا سنگ میل ہے‘‘۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *