Home / جاگو کھیل / خون کے کینسرمیں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

خون کے کینسرمیں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے

 کراچی: 

پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئن نوید عالم  خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے۔1994 عالمی کپ، سڈنی کی فاتح اور1996 اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئین نوید عالم  خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہارگئے۔ گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال، لاہورمیں کیمو تھراپی کے بعد  47 سالہ نوید عالم کی طبعیت بگڑ گئی تھی، وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

نوید عالم بنگلادیش کی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی رہے جبکہ انہوں نے پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی بھی ذمہ داری ادا کی تھی، دریں اثنا قومی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ، اولمپئینز اور دیگر نے نوید عالم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بات کرتے ہوئے نوید عالم کے دنیا سے چلے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نوید عالم کی اچانک وفات کا سن کربہت دکھ ہواہے۔ ہاکی فیملی ان کی رحلت پر صدمے میں ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *