Home / جاگو کھیل / تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف پراعتماد بیٹنگ

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف پراعتماد بیٹنگ

برمنگھم: 

تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے تاہم امام الحق سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے وہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام رہنے والے کپتان بابراعظم نے اس بار ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے پہلے امام الحق اور پھر محمد رضوان کے ساتھ اہم شراکت قائم کی اس دوران وہ کیریئر کی 14ویں سنچری بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ اس دوران محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سیریز ہار چکے ہیں تاہم تیسرا میچ جیت کر اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اعتماد میں اضافہ ہو۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز انگلینڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے، میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں با آسانی شکست دی تھی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *