Home / تازہ ترین خبر / وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے تاہم ان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسٹیٹ بینک کے گورنر کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفے سے متعلق تصدیق کے لیے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عشرت حسین کے استعفے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر عشرت حسین وفاقی وزیر کی حیثیت سے اگست 2018 سے وفاقی کابینہ کا حصہ تھے اور انہوں نے وزیر اعظم آفس میں ادارہ جاتی اصلاحات سیل (آئی آر سی) قائم کیا تھا۔

آئی آر سی کی تشکیل کابینہ کے 28 اگست 2018 کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں آئی تھی اور اسے سول سروس اصلاحات، کفایت شعاری اور حکومت کی تشکیل نو کے متعلق ٹاسک فورسز کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرنا تھا۔


Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *