Home / جاگو کھیل / علامتی شرکت کے بعد بسمہٰ بھی خالی ہاتھ رخصت

علامتی شرکت کے بعد بسمہٰ بھی خالی ہاتھ رخصت

ٹوکیو: 

ٹوکیو اولمپکس پاکستانی سوئمر بسمہٰ خان بھی علامتی شرکت کے بعد خالی ہاتھ رخصت ہوگئیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی اولمپئن کرن خان کی چھوٹی بہن بسمہٰ نے 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں حصہ لیا، وہ شریک 81 ایتھلیٹس میں سے 56 ویں پوزیشن پر رہیں، مجموعی طور پر ہیٹس میں انھوں نے انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس 27.78 پیش کی،وہ آخری کوالیفائر سوئمر سے محض 3.01 سیکنڈز پیچھے رہی تھیں۔

بسمہٰ خان ٹوکیو گیمز میں شریک 10 پاکستانی ایتھلیٹس میں پانچویں ایتھلیٹ ہیں جو ناقص کارکردگی پر اولمپکس گیمز سے باہر ہوئی ہیں۔بسمہ سے پہلے شاہ حسین شاہ، طلحہ طالب، ماحور شہزاد گلفام جوزف گیمز سے رخصت ہوچکے ہیں۔

اولمپکس مقابلوں میں اب یکم اگست کو  شوٹر خلیل اختر اور غلام بشیر 25میٹر ریپڈ فائر میں قابلیت کا مظاہرہ کریں گے۔4 اگست کو میڈل کی آخری امید ندیم ارشد جیولن تھرو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ نجمہ پروین 200میٹر ریس میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *