Home / جاگو کھیل / ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے

ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے

 اسلام آباد: 

جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے۔  ساؤتھ افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کا دباؤ اور کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔

ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کی تو آئندہ بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اس کے علاوہ مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے بھی روکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *