Home / جاگو بزنس / پشاور: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا گیس کی بندش کیخلاف دھرنا

پشاور: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا گیس کی بندش کیخلاف دھرنا

پشاور میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا  گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 7 گھنٹے گیس فراہمی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب اسٹیشنز کو7 گھنٹے بھی گیس فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہیں ہوئے تو آئندہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا۔

کراچی میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا  گیس کی بندش کیخلاف سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کے صدر دفتر پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے فراہمی کا وعدہ کیا مگر  22  دن سے گیس بند ہے اور سندھ کی سستی گیس سے زبردستی مہنگی آر ایل این جی پر منتقل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر ایم ڈی ایس ایس جی سی ملنا نہیں چاہتے ،وہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر سے بات کریں ، اگر وفاقی وزیر سے ملنے جاؤ تو وہ ملاقات نہیں کرتے  جبکہ مہینوں سے میڈیا بھی نشاندہی کررہا ہے مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ گیس کی سپلائی اتنی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس طلب بڑھ جاتی ہے، سپلائی اتنی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔

وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا کہ گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے، گیس کی کمی پر ہر طرح سے بات چیت ہورہی ہے، 30 تاریخ کو ہائیکورٹ میں سماعت ہے سمجھنا ہوگاسردیوں میں گیس کی کمی کیوں آتی ہے۔

سندھ حکومت نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی ہونے والے بیان کو رد کردیا ہے۔

اس ضمن میں صوبائی وزیر جامعات وماحولیات اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمی وسائل میں نہیں بلکہ کمی عمران حکومت کی اہلیت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، وفاق جھوٹ بول رہا ہے، گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی پہلے کیوں نہیں تھی جو آپکی حکومت میں ہو رہی ہے؟

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کی عوام وفاقی نا اہلی کی وجہ سے اپلوں پر کھانہ پکانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل158کہتا ہے کہ جس صوبہ سے گیس نکلتی ہے اس کا پہلہ حق ہے، عمران حکومت جان بوجھ کر ملک میں گیس بحران پیدا کرکے ایل این جی مافیاز کا ساتھ دے رہی ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *