Home / جاگو بزنس / حکومت نے 5 ماہ میں 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض لے لیا

حکومت نے 5 ماہ میں 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرض لے لیا

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف غیر ملکی اداروں سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کا قرضہ لیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 14 ارب ڈالرز سے زائد غیر ملکی امداد کا تخمینہ لگایا ہے جس میں سے 13 ارب 87 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم قرض کے طور پر لی جائے گی۔

رواں مالی سال ( 22-2021 ) کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم غیر ملکی اداروں سے بطور قرض حاصل کرلی ہے۔

حاصل کئے گئے قرض میں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم بجٹ سپورٹ کے لئے لی گئی ہے، اس کے علاوہ 46 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز قلیل مدتی قرض اور ایک کروڑ 84 لاکھ ڈالرز سے زائد ٹی ڈی پیز کے طور پر لئے گئے ہیں۔

قرض میں لئے گئے 4 ارب 70 کروڑ ڈالرز میں سے ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز سے زائد مختلف بین الاقوامی بینکوں سے لئے گئے ہیں۔

جولائی سے نومبر 2021 کے دوران حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 21 کروڑ ڈالر بطور قرض حاصل کئے۔ پاکستان کو نومبر 2021 میں متعدد مالیاتی ذرائع سے 80 کروڑ 23 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جن میں سے 66 کروڑ 32 لاکھ ڈالرغیر ملکی کمرشل بینکوں سے لئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں دبئی بینک سے 72 کروڑ ڈالر، اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 15 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز ، اجمان بینک سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور دیگر بینکوں سے مجموعی طور پر 27 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم بطور قرض لی ہے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *