Home / جاگو بزنس / سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا حکومتی بیان رد کردیا

سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا حکومتی بیان رد کردیا

سندھ حکومت نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی ہونے والے بیان کو رد کردیا ہے۔

اس ضمن میں صوبائی وزیر جامعات وماحولیات اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمی وسائل میں نہیں بلکہ کمی عمران حکومت کی اہلیت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، وفاق جھوٹ بول رہا ہے، گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی پہلے کیوں نہیں تھی جو آپکی حکومت میں ہو رہی ہے؟

سندھ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں، سندھ کو بغیر لوڈشیڈنگ کے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کی عوام وفاقی نا اہلی کی وجہ سے اپلوں پر کھانہ پکانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل158کہتا ہے کہ جس صوبہ سے گیس نکلتی ہے اس کا پہلہ حق ہے، عمران حکومت جان بوجھ کر ملک میں گیس بحران پیدا کرکے ایل این جی مافیاز کا ساتھ دے رہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سندھ پہلے ہی پانی کی کمی اور ڈیلٹا کی بدحالی کیوجہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہو رہا ہے، عمران حکومت سندھ کی دشمن ہے، سندھ کا پہلے پانی بند کیا گیا پھر گیس بند کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اب تو خود حکومتی اراکین بھی گیس بحران پر اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، سندھ کی گیس سندھ کو میسر نہیں اس سے بڑا سندھ کی عوام کے ساتھ ظلم اور کیا ہوگا؟

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے مگر بنی گالا کا سلیکٹڈ خاموش ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں گیس بند ہے اگر سپلائی ہے تو کم پریشر یا قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم وزارتوں کی لالچ میں سندھ کے حقوق کی بات نہیں کرتے، سندھ کے حصے کی گیس دیگر صوبوں کو دینا ظلم ہے۔

صوبائی وزیر ماحولیات سندھ نے مزید کہا کہ صنعتوں اور گھریلو صارفین کو گیس مل نہیں رہی پھر جا کہاں رہی ہے، عمران حکومت جواب دے۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *