Home / جاگو کھیل / ٹیسٹ اوپنر عابد علی اسپتال سے ڈسچارج

ٹیسٹ اوپنر عابد علی اسپتال سے ڈسچارج

ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

چند روز پہلے یوبی ایل گراؤنڈ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو بیٹنگ کرتے وقت چھاتی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ان کے دل کی شریانوں میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

ریکارڈ ساز کرکٹر کے والد کے مطابق عابد ابھی تیزی سے روبصحت ہیں۔اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے تایم ری ہیب پروگرام دو ہفتے کا ہے اور کراچی میں ہی ان کا چیک اپ ہوا کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہماری رہائش کے انتظامات کردیے ہیں۔ سب احباب کے شکرگزار ہیں۔جنہوں نے عابد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔مزید دعاؤں میں بھی یاد رکھنے کی درخواست ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *