Home / جاگو کھیل / پی ایس یل میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگ کھیلنے کی اجازت

پی ایس یل میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگ کھیلنے کی اجازت

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 7 میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں حصہ لینے اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت اُن کھلاڑیوں کو دی جائے گی جنہیں پاکستان سپرلیگ 7  کی ڈرافٹنگ میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 7 کے لیے آخری ڈرافٹنگ 7 جنوری کو ہوگی جس میں تمام ٹیموں کو 20 رکنی اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے مزید دو دو کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔

ایک پاکستانی کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کرکٹ پاکستان کو بتایا کہ اب تک منتخب نہ ہونے والے کھلاڑی 7 جنوری کے منتظر ہیں کیونکہ وہ کسی بھی لیگ کے مقابلے میں پی ایس ایل کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر یہ کھلاڑی اگلی بولی میں کسی فرنچائز کا حصہ نہ بن سکے تو پھر پی سی بی کی اجازت کے بعد وہ بی پی ایل کھیلنے کے لیے ڈھاکا روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد، عثمان خان شنواری، زاہد محمود، محمد عرفان، سہیل خان اور جیند خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو آخری ڈرافٹنگ میں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا تھا۔

ان کھلاڑیوں کے پاس متبادل کے طور پر بی پی ایل سمیت دیگر غیرملکی لیگز کی پیش کش موجود ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *