Home / تازہ ترین خبر / اعظم جمیل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر

اعظم جمیل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر

وزیر اعظم عمران خان نے اعظم جمیل کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اعظم جمیل کا بطور معاون خصوصی تقرر رولز آف بزنس 1973 کے رول 4 (6) کے تحت کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔

اعظم جمیل نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

اعظم جمیل کی بطور معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط تعیناتی کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے جن میں 13 غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔

اس اضافے کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54 ہوگئی ہے جن میں معاونین خصوصی کے علاوہ 28 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت پر زور دیتے ہوئے 29 جون 2021 کو سیاحت سے متعلق قوانین بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نئے ریزورٹس بنانے جارہی ہے اور سیاحت کے لیے قوانین بھی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹورازم انٹگریٹڈ زون قائم کر رہے ہیں جس میں ماحولیات بھی دیکھیں گے اور قوانین بنائیں گے’۔

انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت نے اس مرتبہ ترقیاتی فنڈ میں سب سے زیادہ اس کام کے لیے ہی پیسے لگانے ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *