Home / جاگو دنیا / بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں

بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں

نئی دہلی: 

بھارت میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی دیکھنے میں آیا جب حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان پارلیمنٹرین نہیں ہے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مختار عباس نقوی نے محض ایک روز قبل استعفیٰ دیا جب ان کی بطور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) مدت ختم ہونے والی تھی۔

64 سالہ سیاستدان وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں واحد مسلم وزیر تھے جس کے تقریباً 400 ارکان پارلیمنٹ ہیں۔

مختار عباس نقوی کا استعفیٰ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بی جے پی کو 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اقلیتی برادری خصوصاً مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔

بھارت میں انڈونیشیا اور پاکستان کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسلم آبادی (200 ملین) بھارت میں آباد ہے۔ مختار نقوی عباس کی جگہ اداکارہ سے سیاستدان بنی 46 سالہ سمرتی ایرانی نے لی ہے۔

Check Also

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *