Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹک ٹاک اسٹار ڈولی کا بولڈ انداز میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹک ٹاک اسٹار ڈولی کا بولڈ انداز میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر نوشین سید عرفڈولی کی بولڈ انداز میں ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈولی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ویڈیو میں بولڈ انداز میں رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے  گانے کا نام پکارا ہے لکھا ۔

اس سے قبل ڈولی پر جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی شکایت پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی ) نے جنگل میں آگ لگانے کے مقدمے میں ڈولی کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی تھی جب انہوں نے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *