Home / تازہ ترین خبر / کیپٹل ہل میں پاک پیک کا چوتھا بائی پارٹیزن سالانہ کنونشن کا انعقاد 37 اراکین کانگریس کی شرکت

کیپٹل ہل میں پاک پیک کا چوتھا بائی پارٹیزن سالانہ کنونشن کا انعقاد 37 اراکین کانگریس کی شرکت

کیپٹل ہل میں پاک پیک کا چوتھا بائی پارٹیشن سالانہ کنونشن کا انعقاد 37 اراکین کانگریس کیشرکت

واشنگٹن( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ)

پاکستان امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی پاک پیک کا چوتھا بائی پارٹیزن سالانہ کنونشن کانگریسبلڈنگ میں واقع ان کے دفتر کے ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والےکانگریس کے رکن کانگریس میں فارن افیئر کمیٹی کے چیرمین گریگوری ویلڈن میکس،  کانگریس میںری پبلکن پارٹی کے منارٹی کیون مکھارتی، کانگریس کے اراکین جم بینکس، سوزن ولڈ سیمتسینتیس اراکین کانگریس نے شرکت کی اس موقع پر پاک پیک نیشنل بورڈ کے صدر ڈالٹر راؤ کامرانعلی سیکریٹری اسد ڈاکٹر عظمہ، سابق صدر ڈاکٹر جلیل خان اور دیگر بورڈ کے اراکین نے آنے والےدونوں پارٹیوں کے اراکین کانگریس کا خےر مقدم کیا جبکہ کانگریس کے رکن ایڈمرل رونی جیکسن،اور سوزن ولڈ کو  پاک پیک کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا دونوں اراکین کانگریس نے گزشتہ دنوں پاکپیک کی سفارش پر اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر کو کشمیری عوام پر زیادتیوں کی روک تھامکے سلسلے میں ایک خط تحریر کرنے کی استدعا کی تھی  جسمیں ان دونوں کانگریس کے اراکینسے تعاون سے دونوں پارٹیوں کے سینتیس اراکین کانگریس نے بھی اس خط پر دستخط کیئے تھےاس موقع پر   نیشنل بورڈ کے صدر ڈاکٹر راؤ کامران علی نے بتایا کہ پاک پیک کا مقصد کانگریس اورسینٹ میں دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز اور کانگریس کے اراکین جو کہ پاکستان سے متعلق اہمپالیسیاں تشکیل دیتے ہیں ان کو پاکستان سے متعلق اہم اشوز پر آگاہی فراہم کرنا ہے جبکہ پیک پاکامریکہ پاکستان میں ٹریڈ،  آئی ٹی، ڈی ایف سی،  اور پاکستانی فزیشن کو ویزے کے اجراء سےمتعلق مسائل پر کئی اہم رہنماؤں سے بات چیت کرکے اس مسئلے کے حل کی تلاش میں اہم پیش رقتکررہی ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان فزیشن کو اب  ویزہ کے اجراء میں درپیش مشکلات سےچھٹکارا حاصل ہوچکا ہے اور بڑی تعداد میں پاکستانی فزیشن کو ویزوں  کا اجرا کیا جا رہا ہےانہوں نے بتایا کہ امریکہ بھر میں اس وقت پاک پیک کے دو چیپٹر ڈیلس اور مشی گن میں کام کررہےہیں جبکہ مزید پانچ چیپڑز کی تشکیل پر کام ہو رہا ہے جوکہ ورجینیا میری لینڈ، شکاگو کیلیفورنیا اورپلسنوینا  میں قائم کیئے جائینگے ڈاکٹر راؤ کامران نے پاکستانی امریکن کو اپیل کی کہ وہ پاک پیککا  حصہ بننیں کیونکہ اس کا اثر آنے والی نسلوں پر پڑے گا جس سے نا صرف امریکہ بلکہ پاکستانمیں فلاح و بہبود اور ترقی کے کاموں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے

Check Also

پیوٹن نے روسی اپوزیشن رہنما کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غالباً فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *