Home / تازہ ترین خبر / ‎دیسی کمیونٹی کی جانب سے ڈیلس میں نئے سال 2023 کے گرینڈ گالا کا اہتمام کیا۔

‎دیسی کمیونٹی کی جانب سے ڈیلس میں نئے سال 2023 کے گرینڈ گالا کا اہتمام کیا۔

ڈیلس……راجہ زاہد اختر خانزادہ…… امریکہ سمیت دنیا بھر میں 2023 کے سال کی آمد کی خوشی میں جہاں مختلف پروگرام منعقد ہوئے وہاں ڈیلس میں بھی عوام الناس کو تفریح فراہم کرنے والی کمپنیوں جن میں ہنگامہ پروڈکشن اور مائی کولاچی ریسٹورینٹ کی جانب سے ارونگ میں پر فضا پر واقع ہوٹل میں جبکہ حبا انٹرٹینمنٹ‘ میرا باکس آفس کی جانب سے بھی ارونگ کی ہی مقامی ہوٹل میں نیو ایئر گالا منعقد کیا گیا۔ ہنگامہ پروڈکشن کی جانب سے منعقد ہونے والے نیو ایر گالا میں انڈیا بالی وڈد کی فلم اسٹار وانی کپور نے شرکت کی پروگرام کے آرگنائزر محمد عباس اور انکی اہلیہ عظمہ عباس  اور ہنگامہ پروڈیکشن کے سلیم علی کی جانب سے آنے والے کمیونٹی افراد کا خیر مقدم کیا گیا یہ پروگرام رات نو بجے سے رات دو بجے تک جاری رہا ہر عمر کے افراد نے پروگرام کو بھرپور طریقہ انجوائے کیا۔ اس موقع پر ہال کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ دیسی گانوں کی دھنوں پر ماحول کو مکمل طور پر دیسی بنایا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز فنکاروں کی بھرپور پرفارمنس سے شروع ہوا جس میں مقامی ڈیلس کے مرد و خواتین فنکاروں نے بھرپور طریقے سے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کر کے وہاں آنے والے حاضرین کو انتہائی محظوظ کیا۔ اس موقع پر عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تاہم رات 9 بجے کے بعد پورا ہال لوگوں جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل تھے‘ سے کھچا کھچ بھر گیا اور رات 10 بجے کے بعد آنے والے مرد و خواتین اجتماعی رقص میں مصروف ہو گئے۔ ہر کسی نے دیسی اور پاکستانی نغموں پر بھرپور ڈانس کیا

دوسری جانب نیو ائیر کا پرواگرام حبا انٹرٹینمنٹ‘ میرا باکس آفس کی جانب سے منعقد کیا گیا اس پروگرام میں انڈیا کی معروف فلم اسٹار حنا خان نے شرکت کی فیشن شو کا اہتمام امبر جمال کی جانب سے کیا گیا جسمیں ڈیلس کی معروف ماڈلز نے دیدہ زیب لباس زیب تن کرکے ریمپ پر کیٹ واک کرکے ڈھیروں داد تحسین سمیٹی اس موقع پر حبا انٹرٹینمنٹ‘ کے ناصر اور میرا باکس کے اجے متل اور حسین آجانی نے آنے والے مرد و خواتین کا خیرمقدم کیا۔۔ آنے والے حاضرین کو خصوصی طور پر پروگرام کے منتظمین کی جانب سے 2023 کے برقی قمقموں سے جھل مل کرتے عینک۔ کئی نوجوان رنگ برنگے بینڈ پہنے ہوئے تھے۔ اس شام ہر شخص خوشی سے سرشار نظر آ رہا تھا اس طرح یہ پروگرام رات گئے تک جاری رہا اور آنے والے افراد مرد و خواتین ان حسین لمحات کا بھرپور مزہ لیتے رہے۔۔ پروگرام کے آرگنائزروں ناصر اجے اور حسین آجانی نے کہاکہ باہمی اشتراک سے ہونے والا نئے سال کا یہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا جس پر وہ ڈیلس کمیونٹی کے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح آئندہ بھی ڈیلس کے باسیوں کو وہ تفریح کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔

 

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *