Home / تازہ ترین خبر / کمیونٹی رہنما ریحان قیصر اور عمران قیصر کی والدہ عشرت فاروقی فدا انتقال کرگئیں ہیوسٹن میں سپردخاک۔

کمیونٹی رہنما ریحان قیصر اور عمران قیصر کی والدہ عشرت فاروقی فدا انتقال کرگئیں ہیوسٹن میں سپردخاک۔

کمیونٹی رہنما ریحان قیصر اور عمران قیصر کیوالدہ عشرت فاروقی فدا انتقال کرگئیں ہیوسٹن میںسپردخاک۔


ڈیلس
( رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ)

ڈیلس پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت ریحان قیصراور عمران قیصر  کی والدہ  عشرتفاروقی فدا مختصر علالت کے بعد ہیوسٹن کے اسپتال میں انتقال کرگئیں ۔ انکی نماز جنازہ حمزہمسجد ہیوسٹن میں ادا کی گئی۔  جسمیں ڈیلس ہیوسٹن اور کیلی فورنیا سے انکے صاحبزادوںریحان قیصر ۔انجم قیصر ،عمران قیصر کامران قیصر کے رشتہ داروں دوستوں اور کمیونٹی کےافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی امامت حمزہ مسجد گارلینڈ کے امام  نے ادا کی ۔بعدازاں انکو  ہیوسٹن میں مسلمانوںکے خصوصی قبرستان آئی ایس ، جی ، ایچ  قبرستان میں  سپردخاک کردیا گیا۔ اس موقع ہر انکےچار صاحبزادوں  انجم قیصر ،عمران قیصر ، کامران قیصر  اور پانچ بہنوں کے رشتہ داروں اوردوستوں سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ گذشتہ تیس سالوں سے اپنےبیٹے انجم قیصر کے پاس کیلی فورنیا میں تاہم وہ  گذشتہ ایک سال سے ہیوسٹن میں اپنی بیٹییاسمن اقبال اور داماد شاہد اقبال کے پاس مقیم تھیں، مرحومہ عشرت کے خاوند پاکستان میںاسوقت انتقال کرگئے جب وہ تیس سال کی تھیں مگر انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش بہت اعلی نمونہکی اوراپنی ہوری زندگی اپنے نو بچوں کیلئے وقف کردی، ڈیلس، ہیوسٹن کیلی فورنیا میں  مقیمکمیونٹی کی جانب سے انکے صاحبزادوں ریحان قیصر ۔انجم قیصر ،عمران قیصر کامران قیصر اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیااور دعا کی کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ان کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو زندگی کے اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں صبر جمیلعطا فرمائے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *