Home / تازہ ترین خبر / ‎ڈیلس کی جانب سے نومنتخب PSNT گورننگ باڈی کی حلف برداری تقریب عمائدین شہر کی شرکت

‎ڈیلس کی جانب سے نومنتخب PSNT گورننگ باڈی کی حلف برداری تقریب عمائدین شہر کی شرکت

·

رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس:  پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی نئی گورننگ باڈی کی تنظیم نے نئے صدر سلمانتابانی کی قیادت میں زمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس ضمن میں ڈیلس کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میںپی ایس این ٹی کی نئی گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں پی ایس این بورڈآف ٹرسٹی کے ارکان اور دیگر ممبران سمیت شہر کے مختلف شعبہ ہائے زبدگی سے تعلق رکھنےوالی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نئی گورننگ باڈی سے پی ایس این ٹی کے سابق صدرو سینئرممبر بورڈ آف ٹرسٹی عابد ملک نے حلف لیا۔ جبکہ چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر ریاضحیدر نے نئے بورڈ ارکان عابد ملک اور حفیظ خان سے بطور سینئر رکن بورڈ آف ٹرسٹی حلف لیا۔

حلف برداری تقریب کے مطابق پی ایس این ٹی کی نئی گورننگ باڈی میں سلمان تابانی کو بطورصدر، غالب حسین کو نائب صدر، مشتاق علی کو ٹریژرار، اشرف موٹن جت جوائبٹ ٹریژرار اور عابدبیگ کو جنرل سیکرٹری اور نازیہ خان کو جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

حلف برداری تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ اس موقع پر امریکی اور پاکستانی ترانےبھی بجائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر و سینئر رکن بورڈ آف ٹرسٹی عابد ملک نے کہا کہ ہم نےاپنے تین سالہ مدت مکمل کی اور اس دوران کرونا وائرس جیسی صورتحال کا بھی سامنا رہا لیکنمجھے پوری پی ایس این ٹی کی ٹیم کا بھر پور ساتھ رہا۔ ہم نے اس دوران پوری کوشش کی کہٹیکسس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بلاتفریق خدمت کی جائے اور لوگوں کو بہترین تفریح کےمواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا نئی منتخب باڈی میں نوجوانوں کو زمہ داری سونپی گئی ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی مزید بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔

اس موقع پر نئے صدر پی ایس این ٹی سلمان تابانی نے کہا کہ میں اپنے بورڈ آف ٹرسٹی کا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس اہم زمہ داری کے قابل سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی پوریٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کو میں اور میری ٹیم کمیونٹی کی خدمت کےلئے اپنی پوری توانائی کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس ضمن میں ہم نے پہلے ہی جامعمنصوبہ بندی کر لی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *