Home / تازہ ترین خبر / ‎ہیوسٹن سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیئے طبی آلات پر مشتمل نصف ملین ڈالر کے دو مزید کنٹینرز روانہ کردیئے گئے۔

‎ہیوسٹن سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیئے طبی آلات پر مشتمل نصف ملین ڈالر کے دو مزید کنٹینرز روانہ کردیئے گئے۔

ہیوسٹن سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیئے طبی آلات پر مشتمل نصف ملین ڈالر کے دو مزیدکنٹینرز روانہ کردیئے گئے۔

رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ

ہیوسٹن : الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ،میڈیکل برجز، اورہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اور ہیلپنگ ہینڈ کی شراکت کے ذریعے ہیوسٹنیوں کی جانب سے سیلاب سےتباہ حال پاکستان کے لیے  پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلے میڈیکل سپلائیز کے دو مزید کنٹینرزپاکستان روانہ کردئیے گئے  کنٹینرز روانگی کی تقریب  ہیوسٹن میں میڈیکل برجز کے مرکزی دفتر  میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی خاتون رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستانی کاکسکے چیرمین شیلا جیکسن لی تھیں تقریب میں ہیوسٹن کے نئے پاکستانی قونصل جنرل محمد آفتابچودھری ممتاز بزنس مین جاوید انور ، ایلائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ اور ھیلپنگ ھینڈ تنظیم کےنمائندوں نے بھی شرکت کی تنظیم  کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےبھرپور کوششیں کی گئیں اور   موسم گرما 2022 کے سپر فلڈ سے ہونے والی تباہی کے متاثرین کیمدد کے لیے تاحال کوششیں جاری رکھنا اور مذکورہ سیلاب کے نتیجے میں پانی سے پیدا ہونے والیاور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا شامل ہے ۔ اس ضمن میں تقریباً نصف ملین ڈالرمالیت کے نئے طبی سامان کے 40 فٹ کے دو کنٹینرز تیار کیئے گئے، ان کنٹینرز میں میڈیکل سپلائیزمیں شامل طبی آلات اور دیگر سامان سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے والے سرکاریاسپتالوں کو فراہم کیئے جائینگے جبکہ اس سے قبل  الائینز  کے ذریعے 1 ملین ڈالر کی نقد امداد بھیاکٹھی کی گئی تھیں  جسمیں امدادی سامان کے ذریعے 50,000 سے زیادہ لوگوں کی مدد کی گئیہے، 35 گھر بنائے گئے ہیں، جبکہ مزید 155 گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

الائنس کے زیر اہتمام اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے کانگریس وومنشیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلےمزید موثر کوششوں کی ضرورت ہے ، شیلا جیکسن لی نے خطاب میں بتایا کہ انہوں  نے گزشتہ سالکانگریس کے ایک وفد کے ساتھ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔  جبکہ انہوں  نےریاستہائے متحدہ کی حکومت سے مزید مدد کی ضرورت پر زور دیا تھا اور اپنی طرف سے اسضمن میں کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔

ہیوسٹن میں پاکستان کے تعنیات ہونے والے قونصل جنرل آفتاب چودھری کا اس موقع پر پاکستان کےسیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر امریکی حکومت اور پاکستانی امریکی مخیر حضرات کاشکریہ ادا کیا آفتاب چوہدری نے متاثرین کی ضروریات کے بارے میں بھی بات کی اور امداد کیفراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے معروف بزنسمین جاوید انور  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی طویل عمل ہے جس کیلے پوریپاکستانی کمیونیٹی کی  اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں  ، سید جاوید انور نے تعاون کرنے والےشراکت داروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت میں ان کی محنت کوسلام پیش کیا۔تقریب میں اپنا کے ڈاکٹر نوید ظفر، سراج نرسی اور محمود احمد، شاہ زیب شیخ، بیناشیخ،  ڈائریکٹر ڈاکٹر یعقوب شیخ الیاس حسن چوہدری ، سعد انصاری نے بھی شرکت کی۔ تقریبمیں گفتگو کرتے ہوئے الائینس کے کو آرڈینیٹر سعید شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں ایکملین نقد امداد اور ایک ملین کے امدادی سامان کی فراہمی کا جو حدف رکھا تھا وہ آج مکمل ہوگیاہے۔جسپر وہ کمیونٹی کے بھرپور شکرگذار ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *