Home / تازہ ترین خبر / پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ سجاد علی نے ڈیلس میں اپنی گائیکی سے مداحوں کے دل موہ لیے

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ سجاد علی نے ڈیلس میں اپنی گائیکی سے مداحوں کے دل موہ لیے

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ سجاد علی نے ڈیلس میں اپنی گائیکی سے مداحوں کے دل موہلیے

ڈیلس ( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ ) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ مایہ ناز

گلوکار سجاد علی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنی گائیکی کے ذریعہ مداحوںکو سحر میں مبتلا کردیا۔ پلاٹینم پروڈیکشن اور 24/07 انٹرٹینٹمنٹ کے تحت ہونے والے اس سولڈ آؤٹکنسرٹ میں نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈیا سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے بھی شرکت کی  سجادعلی نے  اپنے معروف گانوں بس بھئی بس، سنڈریلہ، بے بی، ماہیوال، بولو بولو، ہر ظلم تیرا یاد ہے  جیسے گانوں سے  وہاں موجود موسیقی کے شائقین کو مسحور کردیا۔ اس موقع پر وہاں موجود انکے  پرستاروں نے سجاد علی کا  ’بولو بولو‘  گانا جھوم جھوم کر گایا اور مداحوں نے بھی اس کنسرٹ میںسجادعلی کے ہمراہ گاکر اپنی خوبصورت آواز سے کنسرٹ کو مزید رنگین بنادیا اسطرح پرستاروںکی گانے کی آواز سے پورا ہال  گونج اٹھا. پروگرام کے آخر میں مقامی پرموٹر اینڈی لالانی۔ عظمہعباس نے ڈیلس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شو سے ایک ہفتہ قبل ہی اس پروگرام کے ٹکٹلیکر اس شو کو سولڈ آؤٹ کردیا۔ اور انکے کئی مداح ٹکٹ نہ ملنے کے سبب اس کنسرٹ میں شرکتکرنے سے محروم رہ گئے۔  سجاد علی ان دنوں امریکہ آئے ہوئے ہیں جہاں پر انکے لیئے  انکےانٹرنیشنل پرموٹر ریحان صدیقی نے امریکہ کے مختلف شہروں میں کنسرٹ ترتیب دیئے ہیں جہاں پر  وہ براہ راست  پرفارم کرنے میں مصروف ہیں اور انکے کنسرٹ کی دھوم امریکہ پر میں سنائی دےرہی ہے اطرح سجاد علی یہاں کنسرٹ کے ذریعہ پاکستانی موسیقی کو بین الاقوامی سطح پرروشناش کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

IMG_2221  

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *