Home / جاگو دنیا / قیمتیں بڑھنے کے بعد بھارت میں ریستوران نے ٹماٹر کو چھٹیوں پر بھیج دیا!

قیمتیں بڑھنے کے بعد بھارت میں ریستوران نے ٹماٹر کو چھٹیوں پر بھیج دیا!

بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت چار سو گنا بڑھ جانے کے بعد عالمی شہرت یافہ فوڈ آئوٹ لیٹ برگر کنگ نے اپنے برگر اور دیگر لوازمات سے ٹماٹر کو نکال پھینکا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں دو برگر کنگ آؤٹ لیٹس کے باہر نوٹس آویزاں کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ٹماٹروں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہے، ہم اس قابل نہیں ہیں کہ ٹماٹروں کو اپنے کھانوں میں شامل کرسکیں‘‘، چین نے ٹماٹروں کی کمیابی کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی بتائی کی ان کا معیار فی الحال بہتر نہیں ہے۔

اس سے قبل سب وے اور مک ڈونلڈز کی جانب سے بھی اپنے مینو سے ٹماٹروں کو نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت بھر میں 400 کے قریب آؤٹ لیٹس کی حامل مذکورہ ریستوران نے بھی یہ ہی اقدام کیا ہے۔

امریکی سینڈوچ چین نے مفت چیز سلائس دینے کا عمل بھی بند کردیا ہے جو وہ برسوں سے صارفین کو فراہم کررہی تھی۔

بھارت میں مون سون کی تباہ کن بارشوں کے بعد ٹماٹروں کی قیمت میں 450 فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ نہ صرف عام آدمی بلکہ بڑے بڑے ریستوران کی قوت خرید سے بھی باہر نکل چکے ہیں۔

بھارتی ادارے پرابھوداس لیلادھر میں ریسرچ کے سربراہ امنیشن اگروال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافہ اسی طرح برقرار رہا تو ریستورانوں کو بھی اپنی مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *