Home / جاگو دنیا / برطانیہ میں 10 سال کی پاکستانی بچی کا گھر میں قتل

برطانیہ میں 10 سال کی پاکستانی بچی کا گھر میں قتل

لندن : برطانیہ میں دس سال کی پاکستانی بچی کو گھر میں قتل کردیا گیا ، پولیس کو مطلوب تین مشکوک افراد برطانیہ سے فرار ہوگئے ، جن کی بین الاقوامی سطح پر تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی باپ اور پولش ماں کی دس سالہ بچی کا پراسرارقتل ہو گیا، برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ دس سالہ سارا شریف کی لاش جب گھر سے ملی تو وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماں باپ میں طلاق ہو چکی ہے اور بچی اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی، بچی کے والد عرفان شریف ایک خوش مزاج شخص تھے۔

بی بی سی کے مطابق بچی کے والد عرفان شریف ٹیکسی ڈرائیور ہیں، تفتیش آگے بڑھانے کیلئے بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل کے حوالے سے جن تین افراد سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے وہ برطانیہ سے باہر جا چکے ہیں ، جن کی بین الاقوامی سطح پر تلاش جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بچی کے والد عرفان شریف بھی ان تین افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔

Check Also

خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔ یورپ، امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *