Home / جاگو دنیا / ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دے دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کیے گئے ٹیرف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی عائد کرنے پر شدیدبرہم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہارلے ڈیوڈسن جیسی امریکی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کررہا ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں ہارلے ڈیوڈسن کمپنی کی موٹرسائیکلوں پر عائد ٹیرف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات جیت گئے تو امریکہ بھارتی مصنوعات پر بھی زیادہ ٹیرف لگائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے لئے کہا تھا کہ اب کی بار ٹرمپ سرکار، لیکن اب اسی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض امریکی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی کے حوالے سے بھارت کو دھمکی دی ہے۔

مئی 2019 میں جب ٹرمپ امریکہ کے صدر تھے انہوں نے زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے بھارت کو ٹیرف کنگ قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) تک بھارت کی رسائی بھی ختم کردی تھی۔

جی ایس پی کے تحت امریکہ 100 سے زائد ممالک سے درآمد کی جانے والی ہزاروں اشیاء پر ٹیرف نہیں لگاتا، جس سے ان ممالک کی بین الاقوامی تجارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ٹرمپ نے ہھارت کو جی ایس پی سے ہٹا دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ بھارت بھی امریکہ کو اس کی منڈیوں تک منصفانہ اور معقول رسائی نہیں دے رہا ہے۔

ڈونلٖڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیرف لگاتا ہے اور میں یہ بات ہارلے ڈیوڈسن پر انڈیا کی طرف سے لگائے گئے ٹیرف کے بارے میں کہہ سکتا ہوں۔

دوسری بات میں چاہتا ہوں کہ اگر بھارت ہم سے اتنا زیادہ ٹیرف لیتا ہے تو ہم بھارت کے ساتھ اس طرح کاروبار کیسے کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ہم پر 100 فیصد، 150 فیصد اور 200 فیصد تک ٹیرف لگاتے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *