Home / جاگو دنیا / ’نیپال اور بھارت میں 6.2 شدت کازلزلہ‘

’نیپال اور بھارت میں 6.2 شدت کازلزلہ‘

نیپال اور بھارت میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں 6.2 شدت کازلزلہ محسوس کیا گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپال تھا اور گہرائی 5 کلومیٹر تھی، بھارتی شہر جیپور، لکھنو، ہاپور اور دیگر شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ بھارتی ریاست پنجاب، اتر پردیش میں بھی زلزلہ محسوس کیاگیا، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔

ڈچ سائنسدان نے زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔

زلزلہ سینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔

بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔

واضح رہے رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نیتین فروری کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی تین روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔

Check Also

ایلون مسک نے اوپن اے آئی اور سیم آلٹمین کیخلاف مقدمہ واپس لے لیا

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اوپن اے آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *