Home / تازہ ترین خبر / ‎گلوکار علی حیدر کی ایک دہائی بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی نئے گانے “ڈھولن یار “ کا ڈیلس میں پرمیر شو میں حاضرین محسور ہوگئے

‎گلوکار علی حیدر کی ایک دہائی بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی نئے گانے “ڈھولن یار “ کا ڈیلس میں پرمیر شو میں حاضرین محسور ہوگئے

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ)
‎تقریباً ایک دھائی موسیقی سے دوری کے بعد، پاکستان کے معروف گلوکار علی حیدر نے ڈیلس میں شاندار طریقہ واپسی کی. فن ایشیا تھیٹر ڈیلس میں انکے تازہ گانے “ڈھولن یار” کا حسین ریڈ کارپیٹ پریمیر منعقد کیا گیا جسمیں حاضرین کو انکے گانے نے مسحور کردیا۔ ریڈ کارپٹ پریمئر شو میں ڈی ایف ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں، جہاں پر فن ایشیا کی جانب سے کاک ٹیل پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ، جبکہ
‎علی حیدر کا انکے مداحوں نے انکی واپسی پر خیرمقدم کیا جوکہ علی حیدر اور وشالی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ علی حیدر کا یہ نیا گانا اردو پنجابی ٹریک پر تشکیل دیا گیا ہے جس میں وائرسی بیٹس شامل ہیں۔ علی حیدر نے اس موقع پر ٹریک کو متعدی دھڑکنوں والا پنجابی اردو نمبر قرار دیا۔ علی حیدر کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا میں موسیقی دونوں ملکوں کو جوڑنے کا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پرانی جینز سے لیکر کئی انکے مقبول گانوں کو انڈیا میں پذیرائی ملی اور اب انکا فن ایشیا کے ہمراہ گانوں پر کام شروع ہوا ہے جوکہ یہاں انڈیا اور پاکستان کا امریکہ میں ایک ملاپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ
‎گانے کی وڈیو میں فن ایشیا فلمز کی مالکن ویشالی ٹھکر نے اپنی عمیق سیرت کے ذریعہ اشتراک کرکے گانے کو چار چاند لگادیئے ہیں وشالی ٹھکر جوکہ فن ایشیا کی مالک ہیں اور ماڈلنگ اور ڈانسنگ کیرئر سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں نے پاؤلو کوئیلو کے الفاظ پر غور کیا کہ ” اور جب آپ کچھ چاہتے ہیں، تو پوری کائنات آپ کو اس میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔” ایسا کچھ ہی انکے ساتھ ہوا انہوں نے بتایا کلاسیکل ڈانسر کے طور پر اپنے ابتدائی دنوں سے لے کر ماڈلنگ اور ایک کامیاب کاروباری خاتون کے طور پر ترقی کی منازل طے کرنے تک، ہر قدم انکو ایک پہیلی کے ٹکڑے کی طرح محسوس ہوا۔ ویشالی نے اپنے شوہر، سام ٹھکر اور بیٹیوں، سومل ٹھکر ،کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا حاضرین کا کہنا تھا کہ ڈھولن یار” گرووی بیٹس میں رومانوی دھنوں کا ایک مسحور کن امتزاج ہے، جو روحوں کو چھولینے محبت اور آرزوں کا ایک ناقابل فراموش سفرکا سنگم ہے جسمیں گلوکار علی حیدر کی روح پرور آواز، ویشالی ٹھاکر کی دلفریب موجودگی، کامیجی کی شاندار ہدایت کاری، اور فن ایشیا فلمز اینڈ پروڈکشنز کی تخلیقی ذہانت، فن ایشیا ڈیجیٹل کے آسم کے تعاون سے، ایک دلکش آڈیو ویژول کا شاہکار وجود میں آیا ہے۔
‎گلوکار علی حیدر اور ۔ ویشالی ٹھاکر کے ساتھ جنہوں نے بھرپور محنت کی ان میں
‎ڈائریکٹر اور پروڈیوسر: کامیجی
‎کمپوزیشن علی حیدر موسیقی وکی علی وکراہ گیت مبشر حسن میوزک مکس ایہاب اختر ڈی پی پیٹرک ڈین فوکس پلر تھامس
‎کوریوگرافر سدیش نائر (موشن آرٹ)
‎رقاصہ کیری پامر، رانیا لوپیز، اور سنکیرت ریڈی میک اپ اور اسٹائلنگ: امبر عاصم (امبر کا سیلون) مشال اسٹوڈیو
‎پروڈکشن فن ایشیا فلمز اور پروڈکشنز
‎ایگزیکٹو پروڈیوسر: ویشالی ٹھاکر
‎ریکارڈ لیبل آویزونگ نے کیا۔ اس موقع پر سیم ٹھاکر نے اپنی اہلیہ کے سفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کائنات نے بلاشبہ ویشالی کے خوابوں کو پورا کرنے میں انکی مدد کی ہے۔ انہوں نے ان کے تازہ سنگ میل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ڈھولن یار” کی ریلیز، میں گلوکار علی حیدر کی بھرپور محنت شامل ہے جسکو فن ایشیا فلمز اینڈ پروڈکشنز کے بینر تلے فخر کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے اور یہ موسیقی کی غیر معمولی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے بنایا جانے والا ایک ریکارڈ لیبل بھی ہے۔
‎سام کے الفاظ میں، “خواب اس وقت حقیقت بن جاتے ہیں جب ہمارے پاس ایک وژن، ایک منصوبہ، اور اس کا تعاقب کرنے کی ہمت ہو۔” انہوں نے کہا کہ “ڈھولن یار” کے جادو کا مشاہدہ کریں اور موسیقی کے اس سفر میں شامل ہوں! 🎤🎶
‎انہوں نے فن ایشیا کی 5ویں سالگرہ پر چند بڑے اعلانات بھی کیئے اور حاضرین کو بتایا کہ فن ایشیا نے ریڈیو کاروان کو خرید کرکے اسکو اپنا حصہ بنالیا ہے اسطرح اب ڈیلس میں انکا مقابلہ کرنے والا کوئی ریڈیو باقی نہیں رہا۔ اس موقع پر وہاں موجود حاضرین نے سیم اور وشالی کو مبارک باد پیش کی۔

\

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *