Home / تازہ ترین خبر / انتخابات ملتوی قرارداد: سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر

انتخابات ملتوی قرارداد: سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر

سینیٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد منظور ہونے پر چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا نے دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے قرار داد منظور کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ چیئرمین سینیٹ اور اجلاس میں موجود ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی ہے، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *