Home / تازہ ترین خبر / بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وزارت قومی غذائی تحفظ نے بھنگ کی کاشت کو قانونی دائرے میں لانے اور اس کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانے کے لیے اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے وزارت نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے آرڈیننس کا مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون اور انصاف کو ارسال بھی کردیا ہے۔

مسودہ کے متن کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔

بھنگ کی فصل ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے قیام سے بھنگ کی فصل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *